tickersانٹر نیشنلبلاگپاکستاندلچسپ و عجیبکرائم و کورٹس

قیدیوں کی فہرست کاتبادلہ، پاکستان میں بھارتی قیدی اور بھارت میں پاکستانی قیدیوں کی کتنی تعداد ہے ؟ تفصیلات جانئے

اسلام آباد ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیاہے ، پاکستان کی طرف سے اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن اور نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کو دونوں حکومتوں کی جانب سے قیدیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ پاکستان کی طرف سے انڈین ہائی کمیشن کو بھارتی قیدیوں کی فہرست فراہم کر دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان میں 628 بھارتی قیدی موجود ہیں جن میں 51 شہری اور 577 ماہی گیر ہیں ۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو پاکستانی قیدیوں کی فراہم کی گئی فہرست کے مطابق بھارت میں 355 پاکستانی قیدی موجود ہیں ، جن میں 282 شہری اور 73 ماہی گیر شامل ہیں ۔قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 21 مئی 2008 کے پاک بھارت معاہدے کے تحت کیا گیاہے ۔معاہدے کے تحت سال میں دو مرتبہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا جاتا ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close