tickersانٹر نیشنلانٹرٹینمنٹبلاگپاکستانکرکٹ

رمیز راجہ کا پاکستان میں T10 لیگ کروانے کا عندیہ

سال 2022ء پاکستان کرکٹ فینز کیلئے بمپر سال ہے کیونکہ اس سال بڑی ٹیمیں پاکستان آئیںگی: چیئرمین پی سی بی

لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹی 10 لیگ کروانے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔

ایک بیان میں رمیز راجا نے سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے 2022ء قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئی خوشیاں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کو بااختیار کرنے سے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل آیا ہے، ایج گروپ کرکٹ میں حصہ لینے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو پاتھ وے اور ملک میں کرکٹ کا بہترین انفراسٹرکچر بنانا 2022ء میں میری ترجیح ہوگی اور ایج گروپ کرکٹرز کو وظیفہ اور مسابقتی کرکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری انتظامیہ کے تین بڑے ستون ہیں۔ کرکٹ، کمرشل اور ایڈمنسٹریشن کو بہترین دیکھنا چاہتا ہوں۔

رمیز راجا نے کہا کہ ڈراپ ان اور ہائبرڈ پچز پر تیزی سے کام کررہے ہیں، اسلام آباد میں سٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں نئے کمرے بنانے پر توجہ مرکوز ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تقرری پر کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور ثقلین مشتاق سے بات ہوئی ہے، عام تاثر یہی ہے کہ قومی ٹیم کیساتھ غیرملکی کوچز کی تقرری ہونی چاہیے۔


پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ فینز قومی کرکٹ کا اثاثہ ہیں، انہیں ہر ممکن سہولیات دیںگے، 2022ء پاکستان کرکٹ فینز کیلئے بمپر سال ہے، اس سال بڑی ٹیمیں پاکستان آئیںگی۔

انہوں نے کہا کہ پرامید ہوں کہ کورونا کی غیرمعمولی صورتحال کے باوجود آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستان آئیںگی، سیریز ایسے وقت میں رکھی گئی ہے کہ دونوں ٹیموں کے بڑے کھلاڑی پاکستان آسکیں

ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور پی سی بی کی پالیسیوں سے سٹیک ہولڈرز کا بورڈ پر اعتماد بڑا ہے، پی ایس ایل کی براڈ کاسٹنگ اور لائیو سٹریمنگ کے حقوق کی بولی میں قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close