انٹر نیشنلبلاگسائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

ترک صدر طیب اردگان نے شاہ خرچی کے ریکارڈ توڑ دئیے، محل پر محل تعمیر کرنے لگے

ترک صدر طیب اردگان نے شاہ خرچی کے ریکارڈ توڑ دئیے، محل پر محل تعمیر کرنے لگے

انقرہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے 2014ءمیں اقتدار سنبھالنے کے بعد انقرہ میں ایک عالیشان صدارتی محل تعمیر کروایا تھا۔ وہ اس کے علاوہ بھی دو محلات کے مالک ہیں اور اب دو مزید محل تعمیر کروائے جا رہے ہیں۔ ویب سائٹ balkaninsight.comکے مطابق گزشتہ دنوں سرکاری گزٹ میں سالانہ سرمایہ کاری پروگرام شائع کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال صدر اردگان کے لیے2مزید محلات میسر ہوں گے جن میں وہ گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیاں گزار سکیں گے۔

ان میں سے ایک محل صدر اردگان کے گرمیاں گزارنے اور دوسرا سردیاں گزارنے کے لیے ہو گا۔ ان دونوں محلات پر 74کروڑ لیرا (تقریباً 16ارب روپے) لاگت آئے گی۔دونوں محلات پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترک حکومت کی طرف سے دو نئے محلات ایسے وقت میں تعمیر کیے جا رہے ہیں جب ملک پہلے ہی شدید مالی بحران سے گزر رہا ہے۔ ان محلات میں سے ایک ساحلی علاقے ایگین (Aegean)میں واقع مرمریز ریزارٹ پر تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ دوسرا ترکی کے مشرقی علاقے میں واقع قصبے ایلت (Ahlat)میں جھیل کنارے بنایا جارہا ہے۔ 

google.com, pub-9821533189288546, DIRECT, f08c47fec0942fa0
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close