بلاگپاکستانعلاقائی

سی ٹی ڈی کے سربراہ رائے طاہر تبدیل، اب اِنہیں کہاں اور کس اہم عہدے پر تعینات کیا گیا؟

سی ٹی ڈی کے سربراہ رائے طاہر تبدیل، اب اِنہیں کہاں اور کس اہم عہدے پر تعینات کیا گیا؟تفصیلات جانئے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پولیس گروپ کے گریڈ 21 کے افسر اور کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)پنجاب کے سربراہ محمد طاہر رائے کو آئی جی بلوچستان تعینات کر دیا  ہےجبکہ انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے محسن حسن بٹ کو آئی جی بلوچستان کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محمد طاہر رائے کو آئی جی بلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔ رائے طاہر پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 21 کے افسر ہیں اور 6 سال سے سی ٹی ڈی پنجاب کے سربراہ تھے۔اُنہوں نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے کارکردگی دکھائی، وہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے تناظر میں تعینات کئے گئے اور صوبے میں دہشت گردی کی روک تھام میں کردار ادا کریں گے۔

سانحہ ساہیوال کے بعد اس وقت کے آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا اور راؤ سردار کو آئی جی سی ٹی ڈی کا اضافی چارج دیا گیا تھاتاہم سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی کلیئرنس کے بعد رائے طاہر کو عہدے پر بحال کیا گیا تھا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سانحہ ساہیوال میں رائے طاہر کا کوئی کردار نہیں ہے۔

google.com, pub-9821533189288546, DIRECT, f08c47fec0942fa0
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close