انٹر نیشنلصحت

کورونا پابندیاں، جنوبی کوریا نے 2 ہفتوں کا پلان جاری کردیا

کورونا پابندیاں، جنوبی کوریا نے 2 ہفتوں کا پلان جاری کردیا

سیئول جنوبی کوریا کے وزیرِ اعظم چھنگ سے گیون  نے کورونا کے باعث ہفتہ کو سماجی دوری کی سطح کو مزید دو ہفتوں کے لئے بڑھانے کا اعلان کیا ہے جبکہ کچھ کاروباروں پر پابندی کو کم کیا ہے جس میں کیفے، جم اور دیگر اندرونی سہولیات شامل ہیں۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں احتیاطی سطح  2.5  کے اقدامات کو نافذ رکھا جائے گا اور باقی ملک میں سطح 2 رہے گی۔ پانچ یا زیادہ لوگوں کے نجی اجتماعات پر پابندی  اور نو بجے کے بعد کاروباری کاموں پر پابندی کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

 انڈور جم ، ٹیوشن سنٹر وغیرہ کو اس شرط پر دوبارہ کھولنے کی اجازت ہوگی کہ وہ اینٹی کورونا وائرس اقدامات پر سختی سے عمل کریں گے۔ سخت تنقید کے پیشِ نظر کیفے اور عبادت خانوں پر پابندیوں کو بھی کم کیا گیا ہے۔

google.com, pub-9821533189288546, DIRECT, f08c47fec0942fa0
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close