

اسلام آباد پاکستان کی حکومت کی جانب سے برطانوی کورونا ویکسین اسٹرا زینیکا کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرگ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے اسٹرازینیکا کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ ڈریپ نے چینی ویکسین سائنو فارم کی 10 لاکھ خوراکیں حاصل کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ویکسین بنانے والی مختلف کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہے، باہمی خریدو فروخت کے معاہدوں یا اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کو مغربی ویکسینز حاصل کرنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔
google.com, pub-9821533189288546, DIRECT, f08c47fec0942fa0