انٹرٹینمنٹبلاگدلچسپ و عجیب

لاکھوں میں کھیلنے والی معروف ماڈل کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئی، وقت ایسا بدلا کہ کوڑے سے کھانا اٹھا کر پیٹ بھرنے پر مجبور ہوگئی

لاکھوں میں کھیلنے والی معروف ماڈل کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئی، وقت ایسا بدلا کہ کوڑے سے کھانا اٹھا کر پیٹ بھرنے پر مجبور ہوگئی
سورس:   Instagram/@mahluklarmagazin

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار جیرمی جیکسن کی سابق اہلیہ لونی ولسن ایک وقت میں لاکھو ں میں کھیلتی تھیں لیکن مبینہ طور پر نشے کی لت نے اسے سڑک پر لاکھڑا کر دیا ہے اور وہ کوڑے دان سے کھانا اٹھا کر کھانے پر مجبور ہو چکی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سابق فٹنس ماڈل لونی ولسن تین سال قبل منظرعام سے غائب ہو گئی تھیں۔ کچھ عرصہ قبل ان کی تصاویر ایک بار پھرسامنے آئیں تاہم اس بار وہ ایسی حالت میں تھیں کہ اکثر لوگوں نے اسے پہچاننے سے ہی انکار کر دیا۔ لونی ولسن کے پاس اب ایک ٹرالی ہے جس میں ان کے کپڑے اور چند دیگر چیزیں رکھی ہیں اور وہ سڑکوں پر رہتی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ لونی ولسن منشیات کی عادی ہو کر دماغ صحت کے مسائل کا شکار ہوئیں جس کی وجہ سے وہ اس حال کو پہنچیں۔ 

37سالہ لونی ولسن کی یہ تصاویر وائرل ہونے پر جب میڈیا نے ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ”میں ٹھیک کر رہی ہوں۔ میں نے اپنے سابق شوہر جیرمی یا اپنے دوستوں سے بات نہیں کی اور نہ ہی میں کرنا چاہتی ہوں۔ میں نہیں چاہتی کہ کوئی میری مدد کرے۔ میرے پاس موبائل فون بھی نہیں ہے۔ مجھے کھانا مل رہا ہے اور سونے کی جگہ مل رہی ہے۔ یہ میرے لیے بہت ہے۔“ واضح رہے کہ جیرمی اور لونی کی شادی 2012ءمیں ہوئی تھی اور 2014ءمیں ان میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ لونی نے جیرمی پر جسمانی تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔ 

google.com, pub-9821533189288546, DIRECT, f08c47fec0942fa0
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close