انٹرٹینمنٹپاکستانکرکٹ
دورۂ آسٹریلیا: ٹیم انڈیا کا ڈریسنگ روم مِنی ہسپتال کس طرح بن گیا؟


برسبین ٹیسٹ کے پہلے دن ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر نودیپ سینی انجری کے سبب اپنا آٹھواں اوور بھی پورا نہیں کر سکے۔
سینی کو اس میچ میں کھیلنے کا موقع صرف اس وجہ سے ملا کہ ٹیم کے باقاعدہ بولر زخمی ہوگئے تھے۔
اس دورے پر ٹیم انڈیا کے زخمی کھلاڑیوں کی تعداد ایک درجن تک جا پہنچی ہے۔
اس پریشانی کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ کو برسبین میں کھیلے جارہے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں ایک مضبوط الیون کو میدان میں اتارنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
اس طرح انڈیا نے اس ٹیسٹ میچ میں جن پانچ بولروں کو کھلایا ان کا کل تجربہ صرف تین ٹیسٹ تھا۔ ان پانچ بولروں میں نودیپ سینی بھی شامل ہیں جو اب زخمی ہو گئے ہیں۔
google.com, pub-9821533189288546, DIRECT, f08c47fec0942fa0