علاقائی

استعفے دینے کا آپشن تمام جماعتوں کا متفقہ ہے: پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان

لاہور: (گرین نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اداروں سے تصادم کا تاثر غلط ہے۔ غداری کے مقدمات درج کرانے والے خود غدار، نااہل حکومت عوام کی نمائندہ نہیں، آنے والے وقت میں استعفوں کے آپشن کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

لاہور میں جمعیت علمائے اسلام جنرل کونسل اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کا کاررواں چل پڑا ہے، اس میں تمام جماعتیں شرکت کریں گی۔ پہلے ہی دو، تین جلسوں میں ملک میں تبدیلی کے آثار پیدا ہو جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نااہل اور ناجائز حکومت کو عوام کی نمائندہ نہیں کہا جا سکتا۔ مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ ملک کی معاشی ترقی ہمارا ہدف ہے۔ موجودہ حکومت کو عوام کی نمائندہ نہیں کہا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کا بہت بڑا احتجاج جاری ہے، ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ استعفے دینے کا آپشن تمام جماعتوں کا متفقہ ہے۔ استعفے ہمیشہ غیرت مند لوگ دیتے ہیں، کمزور لوگوں سے استعفیٰ لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انتہا تک نہیں گئے، آئین کے اندر رہ کر کام کر رہے ہیں۔ اس وقت حکمرانوں کے پسینے چھوٹے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد جانا ہماری پلاننگ میں شامل ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close