پاکستان

لاہور میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے سٹریٹ اور نائٹ ٹورازم متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور: (گرین نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت اجلاس میں لاہور کی روایتی، ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے فوری عملی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور میں سیاحوں کی دلچسپی کے لئے سٹریٹ اورنائٹ ٹورازم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہری یورپ کی طرز پر فٹ پاتھ یا سڑک کے کنارے کرسیوں پر بیٹھ کر کھانے سے لطف اندوز ہوں گے۔

اس کے علاوہ تاریخی عمارتوں اور آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے کے لئے بفر زون قائم کئے جائیں گے۔ ریلوے سٹیشن لاہور سے بادشاہی مسجد تک اوور ہیڈ برج بنانے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مال روڈ پر کھلی فضا میں کھانے پینے کے سٹالز اور کرسیاں لگائی جائیں گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مخصوص ڈیزائن کی ریڑھیوں پر کھانے پینے کی اشیا فروخت کی جائیں گی۔ غذائی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے کھانے کی ریڑھیوں پر سرٹیفکیٹ چسپاں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم زمانی مسجد کی تعمیر ومرمت کرکے تاریخی حالت میں بحال کیا جائے گا۔ رم مارکیٹ کو دوسری جگہ منتقل کرکے تاریخی شکل بحال کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close