پاکستان

وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کا سربراہ تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد: (گرین نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کا سربراہ تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی آئندہ ماہ 7 اکتوبر کو پاک بحریہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

ادھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک بحریہ کے لیے نیول چیف کی شاندار خدمات پر شکریہ ادا کیا،آئی ایس پی آر

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آرمی چیف سے الوداعی ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے پاک بحریہ کیلئے شاندار خدمات سرانجام دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا

ایڈمرل ظفر محمود عباسی جی ایچ کیو پہنچنے تو انھیں چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close