پاکستان

شہباز شریف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نیب کی عدالت میں پیش کردیا گیا ،احتساب عدالت نے انہیں ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔عدالت نے ملزم کو دوبار ہ 13 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، شہباز شریف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے پاس رہیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو نیب نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔ نیب حکام نے شہباز شریف کو ٹھوکر نیاز بیگ کے دفتر منتقل کیا تھا جہاں سے نیب ٹیم سخت سیکیورٹی میں اپوزیشن لیڈر کو لےکر احتساب عدالت پہنچی،شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سخت سیکیورٹی تعینات کی گئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close