موسم

بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع

لاہور: (گرین نیوز) پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوامیں بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کالام 10، پارا چنار 08، میر کھنی 05، بونجی 08، گوپس 05، گلگت 04، بگروٹ 03 اور ہنزہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق تربت 42، شہید بینظیر آباد، بہاولپور، خانیوال اور سبی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close