tickersانٹر نیشنلبلاگدلچسپ و عجیبصحت

برازیلین ٹیم کے کپتان نیمار زخمی، فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچز سے باہر

لاہور: برازیلین فٹ بال ٹیم کے کپتان نیمار جونیئر قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سربیا کے خلاف گروپ جی کے میچ کے دوران پاؤں میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ گروپ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد نیمار کے دائیں ٹخنے میں موچ آئی جس کے باعث انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

برازیل کی فٹبال ٹیم کے ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے کہ نیمار کے ٹخنے میں موچ آئی ہے، سٹار پلیئر کا علاج شروع کردیا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں ان کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد پتا چلے گا کہ وہ مزید میچز کھیل پائیں گے یا نہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انجری کی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ہمیں امید ہے کہ نیمار فٹبال ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ برازیل نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں اچھا آغاز کرتے ہوئے حریف ٹیم سربیا کو 0-2 گول سے شکست دی ہے۔

برازیلین ٹیم اپنا گروپ جی کا دوسرا میچ 28 نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف دوحہ میں کھیلے گی۔

برازیلین فٹ بال ٹیم کے کوچ ٹائٹ کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ نیمار جلد فٹ ہوکر میدان میں نظر آئیں گے۔

نیمار کو برازیل کے لیے پیلے کے 77 کے آل ٹائم ریکارڈ کی برابری کرنے کے لیے صرف دو گول درکار ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button
Close