tickersانٹر نیشنلانٹرٹینمنٹپاکستانتعلیمخواتین سپیشلعلاقائی

عوام کی موجیں، ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

متحدہ عرب امارات نے یوم وطنی کے موقع پر 4 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے رہائشی 1 دسمبر سے 4 دسمبر تک چار دن کی چھٹی سےلطف اندوز ہوں گے ۔ یہ 2022 کی آخری سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔

جبکہ یو اے ای کی جانب سے 2023 کے لیے سرکاری تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے 2023 کی سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

حکومت کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق اگلے سال کی چھٹیوں کی مکمل فہرست درج ذیل ہے۔

عید الفطر: 29 رمضان سے 3 شوال۔یوم عرفہ: ذوالحجہ 9۔عید الاضحی: ذوالحجہ 10سے 12۔ہجری نیا سال: 21 جولائی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت: 29 ستمبر۔متحدہ عرب امارات کا قومی دن: دسمبر 2سے 3۔ جیسا کہ ظاہر ہے، فہرست میں مذکور کچھ تعطیلات ہجری اسلامی کیلنڈر پر مبنی ہیں۔ 

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے 51 ویں یوم وطنی کے موقع پر امارات اور اس کی ریاستوں کے قائدین نے سیکڑوں قیدیوں کی رہائی کے احکام جاری کیے ہیں۔امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے یوم وطنی پر اصلاح خانوں اور جیلوں سے ایک ہزار 530 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button
Close