کرائم و کورٹس

ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود کا نئے آئی جی کے ما تحت کام کرنے سے انکار

لاہور: (کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یاسین نے نئے تعینات ہونے والے آئی جی انعام غن کیساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اس سلسلے میں حکام کو خط لکھ دیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یاسین کی جانب سے حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نومنتخب انسپکٹر جنرل آف پولیس انعام غنی مجھ سے جونئیر ہیں، ان کے ماتحت کام نہیں کر سکتا۔

دوسری جانب انعام غنی کے آئی جی بننے کے بعد جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کا عہدہ خالی ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انعام غنی سے چارج سنبھالنے کے بعد تین افسران کا پینل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close