پاکستان

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تیاریاں

اسلام آباد: (گرین نیوز) اپوزیشن نے 20 ستمبر کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیٹی کنوینر اکرم خان درانی نے کہا کہ اے پی سی پر اتفاق رائے کر لیا گیا ہے۔ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل بھی اسی روز طے کیا جائے گا۔

رہبر کمیٹی اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمیٹی کنوینر اکرم خان درانی نے کہا کہ اے پی سی پر اتفاق رائے کر لیا گیا ہے۔ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل بھی اسی روز طے کیا جائے گا۔

اس موقع پر لیگی رہنما احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے کشمیر پر سرنڈر کر دیا، اب ہمیں طعنے دئیے جا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جتنی بات ایف اے ٹی ایف چاہتا ہے، اتنی قانون سازی کرنے کو تیار ہیں۔ حکومت نے خود قانون سازی کے عمل کو بلڈوز کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close