کرائم و کورٹس

بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم بیٹی ماں کی قاتلہ نکلی

لاہور: (کرائم رپورٹر) بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم بیٹی ہی اپنی سگی ماں کی قاتلہ نکلی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں 48سالہ خاتون بسم اللہ بی بی کے قتل اوربیٹی کے اغواء کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، سی آئی اے پولیس نے کارروائی کی جس میں پتہ چلا کہ بیٹی ہی ماں کی قاتل نکلی۔

سگی ماں بسم اللہ بی بی کو قتل کر کے فرار ہونیوالی بیٹی ملزمہ فجر اپنے آشنا عظیم سمیت گرفتار ہو گئی ہے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمہ فجر اوراس کا آشنا عظیم بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ فجر اور اس کا آشنا عظیم ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے اورشادی کرنا چاہتے تھے، وقوعہ کے روز ملزمہ فجر نے موبائل فون واٹس ایپ پر ویڈیو کال کر کے اپنے آشناعظیم کو گھر بلایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھر سے بھاگتے ہوئے مزاحمت پر ماں بسم اللہ بی بی کو چھری اور ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کر دیا تھا، ملزمان قتل کی واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے گھر میں کھڑی موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close