پاکستان

کراچی: سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ محفوظ، 17 ستمبر کو سنایا جائے گا

کراچی: (گرین یوز) انسداد دہشتگردی کورٹ جیل میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت، عدالت نے وکلا کے دلائل پر مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ 17 ستمبر کو سنایا جائے گا۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد چار سو بیانات ریکارڈ کیے جبکہ عدالت میں گواہوں نے 20 کروڑ بھتے سے متعلق انکشافات کیے۔

گواہوں نے بیانات دیئے کہ ایم کیو ایم کے کارندے رحمان بھولا نے فیکٹری کو آگ لگوائی۔ ایم کیو ایم نے 20 کروڑ یا فیکٹری میں پارٹنرشپ مانگی تھی۔ خیال رہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کے واقعہ میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close