کاروبار

لاہور اسلام آباد موٹروے کے ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ

اسلام آباد: (گرین نیوز) حکومت نے لاہور، اسلام آباد ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا، اسلام آباد، لاہور موٹروے کا ٹول ٹیکس 750 سے بڑھا کر 830 روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اضافہ 26 اگست 2020 سے کیا گیا ہے۔

 بس کا ٹول ٹیکس 2510 سے بڑھا کر 2770 روپے کر دیا گیا۔ کچھ عرصہ قبل ایک بیان میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں آخری بار اضافہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں 2018 میں ہوا، ہم نے ٹول ٹیکس بڑھائے بغیر 27 ارب 97 کروڑ روپے کا زائد ریونیو اکٹھا کیا جبکہ ہر سال دس فیصد ٹول ٹیکس بڑھانے کا معاہدہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہوا تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close