موسم

مون سون کا ساتواں اسپیل، کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے بارشوں کی پیش گوئی

لاہور: (گرین نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی ہے، اگلے تین روز بلوچستان میں بھی بادل کھل کر برسنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے مون سون کے 7 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔

خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں اگلے تین دنوں کے لیے ( اتوار سے منگل) اکثر مقامات پربارشوں کی پیشگوئی ہے جس کے باعث اربن فلڈنگ اور دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ داخل ہو رہا ہے جس کے باعث آج اتوار سے منگل کے دوران پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ کراچی اور بلوچستان میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پیر سے بدھ کے دوران راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، میانوالی ، خوشاب ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

موسلادھار بارش سے پیر اور منگل کے روز شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغيانی کا خدشہ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close