کرکٹ
Trending

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

پی ایس ایل فائیو کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے بیٹنگ شروع کی اور پورے اوور کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر لاہور قلندر کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا۔ والٹن نے 45، بابر اعظم نے 38 رنز بنائے جب کہ الیکس ہیلز 80 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بالنگ میں لاہور قلندر کی جانب سے معاذ خان نے دو اور سلمان ارشاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں لاہور قلندرز نے بیٹنگ شروع کی اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کا دیا گیا ہدف حاصل کرلیا۔ قلندرز نے یہ ہدف 19.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ قلندرز کے کھلاڑی بین ڈنک نے دھواں دھار اننگ کھیلی اور 40 گیندوں پر 99 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 12 چھکے اور تین چوکے لگاکر ٹیم کو فتح دلائی۔

لاہور قلندرز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، دلبر حسین کی جگہ عثمان شنواری اور راجا فرضان کی جگہ معاذ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا جب کہ کراچی کنگز میں مچل میکلنگن کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ کی واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے پچھلے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close